Wednesday 29 May 2013

Seerat Nabi (S.A.W.W) Per likhe gai Ageeb kitab





Seerat Nabi (S.A.W.W) Per likhe gai Ageeb kitab


سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک ادا اور حیاتطیبہ کے ایک ایک واقعہ کو رہتی دنیا تک محفوظ کرنے کے لیے بلا مبالغہ ہزار ہا مصنفین نے مختلف زبانوں میں کتابیں تحریر کی ہیں اور جس دیوانہ وار محنت اور عقل کو حیران کردینے والی کوششیں اس امت نے کی ہیں وہ بذات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاایک معجزہ ہے۔محترم ولی رازی صاحب کی زیر نظر کتاب “ہادی عالم”اپنی شان انفرادیت کا ایک عجیب شاہکار ہے۔یعنی سیرت طیبہ پر تقریبا چار سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں منقوط حرف کہیں نہیں آیا۔اس ادبی شان کے ساتھ یہ التزام بھی رکھا گیا ہے کہ تمام واقعات مستند کتابوں سے لیے گئے ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ تالیف سیرت طیبہ کی ایک گراں قدر خدمت ہے اور اردو زبان و ادب کے لئے تو ایک ایسے شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے جس پر اردو زبان بلا شبہ فخر کر سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور فاضل مولف کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے اور جس جذبہ عشق کے ساتھ لکھی گئی ہے اس پر انہیں دارین میں اجر جذیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین


 Download


Seerat Nabi (S.A.W.W) Per likhe gai Ageeb kitab ReadOnline


Download






0 comments:


Designed by
Blog Need Money | Distributed Deluxe Templates